ایل اے ایم پیدائش کے فوراً بعد شروع ہو جاتا ہے۔ پیدائش کے ایک گھنٹے کے اندر یا جتنی جلدی ممکن ہو دودھ پلانا شروع کریں۔ پیدائش کے بعد پہلے چند دنوں میں ماں کی چھاتیوں سے پیدا ہونے والے زرد رنگ کے سیال (کولسٹرم) میں ایسے مادے ہوتے ہیں جو بچے کی صحت کے لیے بہت اہم ہوتے ہیں۔
یہ طریقہ بچے کی پیدائش کے بعد پہلے چھ ماہ تک جاری رہنا چاہیے، جب تک کہ آپ اپنے بچے کو مکمل یا تقریباً مکمل طور پر دودھ پلا سکتی ہیں اور آپ کی ماہانہ ماہواری واپس نہیں آئی ہے۔
ایل اے ایم کے کام کرنے کے لیے دودھ پلانے کی کس سطح کی ضرورت ہے؟
مثالی طور پر، پیدائش کے بعد پہلے چند ہفتوں کے اندر بچے کو طلب کے مطابق اور دن میں کم از کم ١۰-١٢ بار اور اس کے بعد، دن میں کم از کم ۸-١۰ بار، بشمول پہلے چند مہینو ں میں رات میں کم از کم ایک بار پلانے کی ضرورت ہوگی۔
دن کے وقت پلانے میں چار گھنٹے سے زیادہ کا وقفہ نہیں ہونا چاہیے اور رات کے وقت پلانے میں چھ گھنٹے سے زیادہ کا فاصلہ نہیں ہونا چاہیے۔
کیا ایل اے ایم کام کرتا ہے اگر میں پمپ کر کے دودھ پلاتی ہوں؟
نہیں، اگر آپ ایل اے ایم کو مانع حمل کے طور پر استعمال کرنا چاہتی ہیں، تو یہ صرف اس صورت میں مؤثر ہو گا جب آپ اپنے بچے کو دودھ پلائیں گی۔ اگر آپ دودھ پلا رہی ہیں اور فارمولا دودھ بھی استعمال کر رہی ہیں، تو ایل اے ایم آپ کے لیے سب سے مؤثر طریقہ نہیں ہو سکتا۔
ایل اے ایم کے چھ ماہ بعد مجھے کیا کرنا چاہیے؟
چھ ماہ میں، زیادہ تر بچے صرف ماں کے دودھ سے حاصل ہونے والے غذائی اجزاء سے برقرار نہیں رہ سکتے۔ یہ تجویز کی جاتی ہے کہ آپ اپنے شیر خوار بچوں کو دیگر کھانے (دودھ چھڑانے) سے متعارف کروائیں۔
اپنے بچے کو دوسرے کھانے سے متعارف کرانے کا مطلب ہے کہ آپ حمل کو روکنے کے لیے ایل اے ایم پر انحصار جاری نہیں رکھ سکتی۔ اپنے مانع حمل اختیارات پر بات کرنے کے لیے آپ کو اپنے صحت کی دیکھ بھال کرنے والی سے ملاقات کرنی چاہیے۔
ایل اے ایم کو مانع حمل کے طور پر استعمال کرنے کے بعد میری ماہواری دوبارہ شروع ہونے میں کتنا وقت لگے گا؟
ایل اے ایم کو روکنے کے بعد فرتیلیٹی کی واپسی کا انحصار اس بات پر ہے کہ عورت کتنی دیر تک دودھ پلاتی رہتی ہے۔ دودھ چھڑانا عام طور پر ایک بتدریج عمل ہوتا ہے، اور اس کا مطلب ہے کہ کچھ بچے دوسروں کے مقابلے میں زیادہ دیر تک ماں کے دودھ پر انحصار کریں گے۔ لیکن ایک بار جب دودھ پلانے کی تعداد کم ہو جاتی ہے تو،اوولیشن ہونے کا امکان ہوتا ہے۔
کیا ہوتا ہے اگر میں دودھ پلانے سے قاصر ہوں یا ایل اے ایم کے دوران میری ماہواری واپس آجائے؟
اگر کسی بھی وقت آپ باقاعدگی سے دودھ پلانے سے قاصر ہیں یا آپ کی ماہانہ مدت واپس آ گئی ہے، تو آپ کو زیادہ مؤثر مانع حمل کی طرف جانے پر غور کرنا چاہیے اور بچے کے فائدے کے لیے دودھ پلانا جاری رکھنا چاہیے۔
یہ جاننے کے لیے کہ آپ کے اختیارات کیا ہیں، آپ ہیلتھ کیئر فراہم کنندہ سے ملاقات کا وقت طے کریں۔ آپ کو کنڈوم استعمال کرنے یا اس پر سوئچ کرنے کا مشورہ دیا جا سکتا ہے۔ پروجسٹن اونلی گولیاں، جو دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے بہترین ہیں۔