حمل سے متعلق اختیارات

ہم سمجھتے ہیں کہ کسی ایسے حمل کے بارے میں فیصلہ کرنا جس کی آپ نے منصوبہ بندی نہیں کی تھی انتہائی جزباتی ہو سکتا ہے۔ کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے، آپ کو اپنے حمل کی تصدیق کرنی ہوگی، آپ کو دستیاب اختیارات کے بارے میں خود کو آگاہ کرنا ہوگا، اور مخصوص ضروری اقدامات لینے ہوں گے۔ اس عمل کو آسان اور ہموار بنانے کے لیے، اپنے ساتھی، ایک قابل اعتماد دوست یا رشتہ دار، یا صحت کی دیکھ بھال کے قابل اعتماد فراہم کنندہ سے تعاون حاصل کرنے کی کوشش کریں، اور اپنے اختیارات پر تبادلہ خیال کریں۔
حمل سے متعلق اختیارات

اپنے حمل کی تصدیق کرنا آپ کے اختیارات کے بارے میں باخبر فیصلوں کرنے کا پہلا قدم ہے۔ ہم ایک آن لائن حمل کوئز پیش کرتے ہیں جو آپ کی رہنمائی کر سکتا ہے، ، اور ہم حمل کی تصدیق کرنے کے لئے پیشاب یا خون کا ٹیسٹ کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ جبکہ پیشاب کے ٹیسٹ کٹ آپ فارمیسی یا ادویات کی دکان سے آسانی سے خرید سکتے ہے اور آپ ٹیسٹ اپنے گھر میں آرام سے لے سکتی ہیں ، جبکہ خون کا ٹیسٹ صحت کی دیکھ بھال کے مرکز میں ہی کرایا جاسکتا ہے۔ اگر آپ کا ٹیسٹ مثبت ثابت ہوتا ہے ، تو اگلا قدم حمل کے بارے میں کرنا ہوگا۔ حمل کے مختلف اختیارات ہیں اور ہم یہاں ایسی معلومات فراہم کرنے کے لیے موجود ہیں جو آپ کو فیصلہ کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔ ذیل میں ہراختیارات کے بارے میں جانیں اور جو آپ کے لئے بہتر ہو ، اس کو منتخب کریں۔

اگر آپ حمل کو جاری رکھنے کا فیصلہ کرتی ہیں تو اپنے صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والے سے رابطہ کرنا یقینی بنائیں وہ آپ کے ساتھ مل کر ایک نگہداشت کا منصوبہ تیار کریں گے جو آپ کے حمل کے دوران آپ کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔

آپ کو چاہئے کہ حمل کے دوران فولک ایسڈ اور وٹامن ڈی جیسے وٹامن سے بھرپور خوراک یا سپلیمنٹس لینا شروع کریں جو حمل کے دوران تجویز کئے جاتے ہیں۔ تمباکو نوشی اور شراب پینا چھوڑ دیں اور کیفین کی مقدار کم کر دیں۔ آپ کو ایک متوازن غذا کھانے کی کوشش کرنی چاہئے اور اس دوران حمل کے لئے نقصان دہ خوراک سے بچنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ احتیاط سے ورزش کریں، یقینی بنائیں کہ آپ جو بھی دوا لے رہی ہیں وہ حمل میں محفوظ ہے۔، اور اپنی جسمانی اور ذہنی صحت کا خصوصی خیال رکھیں۔ آپ کے ڈاکٹر غالباً اس کی تجویز کریں گے لیکن یہ پہلے سے جان لینا اچھا ہے۔

والدین بننے کا فیصلہ آسان نہیں ہے اور یہ آپ کا حق ہے کہ آپ کیا کرنا چاہتی ہیں۔ اگر آپ اسقاط حمل نہیں کرنا چاہتی بلکہ والدین بھی نہیں بننا چاہتی تو آپ بچہ گود دینے پر غور کر سکتی ہیں۔

اس آپشن کو منتخب کرنے کا مطلب حمل اور ولادت سے گزرنا ہے، اور پھر دوسرے شخص کو بچے کی پرورش کرنے دینا ہوتا ہے۔

گود لینے کو١٦٠ سے زیادہ ممالک میں قانونی طور پر اجازت ہے اور ہر سال دنیا بھر میں ایک چوتھائی سے زیادہ گود لینے کا عمل ہوتا ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ، گود لینے سے متعلق روایات اور قوانین نے ترقی کی ہے، جو بچے کی بہبود پر زیادہ سے زیادہ توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ تاہم، گود لیے ہوئے بچے کے حقوق ایک ملک سے دوسرے ملک میں کافی مختلف ہیں۔ کچھ جگہوں پر، گود لیے ہوئے بچوں کے بھی وہی حقوق ہیں جو پیدائشی بچوں کے ہوتے ہیں، جیسے کہ وراثت کا حق۔ دوسری جگہوں پر، مختلف قواعد و ضوابط ہیں، مثال کے طور پر، حقیقی والدین کے ساتھ رابطے میں رہنا متوقع ہے.

جہاں آپ رہتی ہیں اس پر منحصر ہے، کسی ایسے شخص یا تنظیم کو تلاش کریں جو آپ کو ثقافت اور قوانین کے بارے میں ایماندارانہ معلومات فراہم کر سکے، نیز اس فیصلے پر غور کرتے ہوئے آپ کی مدد کریں۔

اگر آپ نے فیصلہ کیا ہے کہ والدین بننے کا یہ صحیح وقت نہیں ہے، تو آپ اسقاط حمل کروا سکتی ہیں۔ آپ جہاں رہتی ہیں اس پر منحصر ہے، اس انتخاب تک رسائی آسان یا مشکل ہو سکتی ہے۔ مقامی قوانین اور پالیسیاں ایسے عوامل کو بھی متعارف کروا سکتی ہیں جو اسقاط حمل کی دستیابی کو متاثر کر سکتی ہیں، جیسے کہ آپ کی عمر، حمل کتنا بڑھا ہے، اور آپ کا انشورنس کوریج کتنا ہے ۔

اسقاط حمل کے دو طریقے ہیں: گولیوں کے ساتھ اور کلینک کے ذریعے۔

گولیوں کے ساتھ اسقاط حمل

حمل کو ختم کرنے کے لئے آپ اسقاطِ حمل کی گولیاں لے سکتی ہیں۔ دو محفوظ رجحانات ہیں: میفی پریسٹون کو مائسوپروستول کے ساتھ استعمال کرنا، یا صرف مائسوپروستول کا استعمال کرنا۔
مزید معلومات کے لئے، آپ ہمارے دوستوں سے رابطہ کر سکتی ہیں ویب سائٹس howtouseabortionpill.org اور safe2choose.org پر جا سکتی ہیں۔

کلینک میں اسقاط حمل

کلینک میں اسقاط حمل کے طریقہ کار ہسپتال یا کلینک میں ایک مستند صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والے کے ذریعہ انجام دیا جاتا ہے۔ کلینک میں اسقاط حمل کے مختلف محفوظ طریقے ہیں-ان میں شامل ہیں:

۱. دستی ویکیوم ایسپریشن
۲. برقی ویکیوم ایسپریشن
۳. دِلیٹیشن اینڈ ایویکیوئیشن
۴. انڈکشن کے ذریعے اسقاط حمل

صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والا عام طور پر اس بات کی بنیاد پر ایک طریقہ تجویز کرے گی کہ آپ حمل کے کس مہینے میں ہیں، آپ کے ملک کے قوانین اور پالیسیاں، آلات کی دستیابی، اور فراہم کنندہ یا مریض کی ترجیح پر منحصر ہوگا۔
آپ کلینک میں اسقاط حمل کے بارے میں مزید تفصیلات یہاں سے حاصل کرسکتے ہیں۔

ہر ایک کا اسقاط حمل کا تجربہ مختلف ہوتا ہے۔ کچھ خواتین کے لیے یہ سیدھا سادہ ہے۔ دوسروں کے لئے، یہ بہت دشوار ہوسکتا ہے. اور یہ ٹھیک ہے۔ ہم تجویز کرتے ہیں کہ آپ اسقاط حمل کی قابل اعتماد معلومات اور مدد کے لیے safe2choose پر ہمارے دوستوں سے ملیں۔

حوالہ جات

Pregnancy Options, Bedsider, www.bedsider.org/pregnancy_options

Pregnancy Options, Planned Parenthood, www.plannedparenthood.org/learn/pregnancy/pregnancy-options

Pregnancy options, New Zealand Family Planning, www.familyplanning.org.nz/advice/pregnancy/pregnancy-options

Pregnancy Choices: Raising the Baby, Adoption, and Abortion, The American College of Obstetricians and Gynecologists, www.acog.org/patient-resources/faqs/pregnancy/pregnancy-choices-raising-the-baby-adoption-and-abortion

Guide to a Safe Manual Vacuum Aspiration Abortion (MVA)”, safe2choose, https://safe2choose.org/safe-abortion/inclinic-abortion/manual-vacuum-aspiration-mva-procedure