حمل اس وقت ہوتا ہے جب سپرم فیلوپین ٹیوب تک جاتا ہے اور انڈے کوفرٹیلائزکرتا ہے۔ ایک نطفہ مختلف طریقوں سے انڈے سے مل سکتا ہے اورفرٹیلائز کرسکتا ہے:
- ۔١ نطفہ عضو تناسل سے اندام نہانی میں خارج ہوتا ہے۔
- ۔٢نطفہ کو مصنوعی حمل کے ذریعے اندام نہانی میں داخل کیا جاتا ہے یا جسم سے باہر انڈا فرٹیلائزکیا جاتا ہے اور پھر بچہ دانی میں رکھا جاتا ہے۔
یہ جاننا ضروری ہے کہ کم امکان ہونے کے باوجود، نطفہ کے لیے اندام نہانی میں داخل کیے بغیر بھی انڈ ا فرٹیلائز ہو سکتا ہے یہ ممکن ہے۔ اس میں یہ شامل ہو سکتا ہے کہ اگر منی اندام نہانی کے قریب انزال ہو، اگر پری کم اندام نہانی میں داخل ہو یا اس کے قریب ہو، یا اگرنطفہ انگلیوں کے ذریعے اندام نہانی میں داخل ہو۔
اس کا مطلب ہے کہ حاملہ ہونے کے لیے عضو تناسل کے دخول کی ضروری نہیں ہے۔