آئی یو ڈی کا اخراج داخل کرنے کے بعد پہلے سال میں خواتین کی ایک چھوٹی فیصد میں ہوسکتا ہے۔ اخراج ان خواتین کے لیے زیادہ امکان ہو سکتا ہے جو [1]:
- پہلے حاملہ نہیں ہوئی
- بیس سال سے کم عمرہے
- بہت زیادہ بہاؤ یا بہت تکلیف دہ ماہواری کی ہسٹری ہو
- آئی یو ڈی ولادت یا حمل کی دوسری سہ ماہی کے اسقاط حمل کے فوراً بعد ڈالیں۔
جزوی اخراج کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ آئی یو ڈی بالکل صحیح پوزیشن میں نہیں تھا۔ ہو سکتا ہے کہ یہ بچہ دانی میں بہت نیچے ہو گیا ہو اور ابھی اس نے باہر نکلنے کا راستہ اختیار کیا ہو۔ یہ کچھ ایسا ہو سکتا ہے جو داخل کرنے کے وقت کے ارد گرد ہوا ہو یا اس کا تعلق رحم کی خصوصیات سے ہو، جیسے سائز، زاویہ، یا فائبرائڈز جیسی حالتوں کی موجودگی جو بے قاعدہ شکل کا سبب بن سکتی ہے۔ ان خواتین کے لیے جن کو ایک دفع آئی یو ڈی اخراج ہو چکا ہے، تو دوسری بار آئی یو ڈی کے نکالنے کا اتفاق زیادہ ہو سکتا ہے [2]۔
اب بھی کام نہیں کر رہے؟ اگر آپ کو استعمال کرنے میں آسانی پسند ہے آئی یو ڈی لیکن اخراج میں دشواری ہو رہی ہے، آپ امپلانٹ پر جانے کی کوشش کر سکتی ہیں – ایک طویل عمل کرنے والا اور کم دیکھ بھال کا اختیار۔
ایک مختلف طریقہ آزمائیں: آئی یو دی
References
- Nelson, A. L., & Massoudi, N. (2016). New developments in intrauterine device use: focus on the US. Retrieved from https://www.dovepress.com/new-developments-in-intrauterine-device-use-focus-on-the-us-peer-reviewed-fulltext-article-OAJC
- World Health Organization. (2016). Selected practice recommendations for contraceptive use. Geneva. Retrieved from https://apps.who.int/iris/bitstream/handle/10665/252267/9789241565400-eng.pdf?sequence=1